ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 90 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط، دو گرفتار

 اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 90 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط، دو گرفتار

Sun, 14 Nov 2021 21:56:53    S.O. News Service

نئی دہلی،14نومبر (آئی این ایس انڈیا) کسٹم حکام کو منشیات کے کاروبار میں ملوث اسمگلروں کے خلاف ایک بار پھر بڑی کامیابی ملی ہے۔ اطلاع کے مطابق جمعہ کی رات نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے یوگنڈا سے آنے والے دو شہریوں سے 12.9 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ یہ دونوں شہری خواتین ہیں ان کے پاس سے 90 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ یہ خواتین میڈیکل ٹورسٹ کے طور پر ہندوستان وارد ہوئی تھیں۔اس سلسلے میں ہفتے کے روز جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب کو نیروبی کینیا سے ابوظہبی کے راستے آنے والے دو خاتون مسافروں سے 12.9 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی ہوائی اڈے پر تعینات کسٹم کے ڈاگ اسکواڈ نے مسافروں کے سامان کو سونگھنے کے بعد سامان میں کسی نشہ آور چیز کی موجودگی کا اشارہ دیا۔محکمہ کسٹم نے ایک بیان میں کہا کہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مالیت تقریباً 90 کروڑ روپے ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسمگلر منشیات کے ساتھ پکڑے جانے سے پہلے یوگنڈا کینیا اور بھارت سمیت کئی قومی علاقوں سے گزرے۔ اس نے اپنے سامان میں ہیروئن چھپا رکھی تھی جس کے لیے سوٹ کیس میں ایک خاص جگہ بنائی گئی تھی۔خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں گجرات کے اڈانی کمپنی کے زیر انتظام مندرا بندرگاہ پر 3000 کلو ہیروئن کی ایک بڑی کھیپ پکڑی گئی تھی، جو افغانستان سے درآمد کی گئی تھی، لیکن اس معاملہ پر ’پرُاسرا ر‘ خاموشی ہے۔


Share: